چوہدری پرویز رشید کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

بن خرماں (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں بن خرماں چوہدری پرویز رشید کے گھر میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا عید ملن پارٹی میں پی ٹی آئی کشمیر بن خرماں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی عید ملن پارٹی آمد پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا عید ملن پارٹی سے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ چوہدری پرویز رشید اسلم مغل اور دیگر نے خطاب کیا سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شاندار عید ملن کے اہتمام پر چوہدری پرویز رشید کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت الیکشن سے قبل مختلف محکموں میں خلاف ضابطہ و خلاف میرٹ تقرریاں کر رہی ہے الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے ہم آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں آزاد کشمیر کی حکومت کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے آزاد کشمیر کے الیکشن کا منصفانہ اور شفاف ہونا اس لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کا مقابلہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے الیکشن سے کیا جاتا ہے میرپور کے اندر مسائل کا انبار لگا ہوا ہے راجہ فاروق حیدر کی حکومت نے تعصب کی بناء پر میرپور کو تعمیر و ترقی سے محروم رکھا ہم حکومت سازی کے بعد میرپور کے تمام حل طلب مسائل حل کریں گے خاص کر بن خرماں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ الیکشن جولائی کے وسط میں ہونے والے ہیں اس لیے آزاد کشمیر میں سیاسی موسم کا درجہ حرارت بڑھ چکا ہے۔اگلے ہفتہ تک معاملات کافی حد فائنل ہوں گے پی ٹی آئی کشمیر آمدہ انتخابات بھرپور انداز میں کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ہم برسر اقتدار آنے کے بعد آزاد کشمیر میں وضع داری کی سیاست کو فروغ دیں گے ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close