ایسے تو پھر ایسے ہی سہی، جہانگیر ترین گروپ ایک بار پھر متحرک، جہانگیر ترین کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی )جہانگیر ترین نے اپنے حامی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔ عشائیے میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہمیں ایف آئی اے اور سینیٹر علی ظفر کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے،رپورٹ کے بعد کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔حکومتی معاملات ٹھیک ہونے کی بجائے خراب ہورہے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی آخری وقت تک آپکا مقدمہ لڑیں۔ ترین گروپ کا لیبل تو لگ گیا ہے اب ہمیں اس کو آگے چلانا چاہیے۔اراکین اسمبلی کی گفتگو کے بعد جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کیسز کا عدالتوں میں سامنا کریں گے ۔ہمارا مطالبہ بس یہی ہے کہ انکوائری میرٹ پر ہونی چاہیے۔آئندہ مل کر کوئی لائحہ عمل بنائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جہانگیر ترین کی جانب سے اپنے ہم خیال اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا جس کے بعد ان اراکین نے جہانگیر ترین کے کیس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close