طلبا کیلئے اہم خبر آگئی، امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان حکومت نے کورونا خدشات کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔کنٹرولر انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بلوچستان بورڈ کے تحت 25 مئی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تیسری کورونا لہرکے سبب ملتوی کیے گئے ہیں اور اب صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بورڈ امتحانات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے ٹرینڈ ٹاپ پر ہے جس میں طلبہ کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پورے پاکستان میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کو ملتوی کیا جائے۔بلوچستان حکومت نے کورونا خدشات کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔کنٹرولر انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بلوچستان بورڈ کے تحت 25 مئی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں