اسلام آباد(آئی این پی) رنگ روڈ اسکینڈلنےعمران خان کابینہ سے بڑی قربانی لے لی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔پیر کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی غیر جانبدرانہ انکوائری تک اپنے عہدے سے مستعفی ہورہاہوں۔جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوگی اس وقت تک مستعفی رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں،میرا رنگ روڈ منصوبے سے کوئی تعلق نہیں۔رنگ روڈ تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہونگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہی رہوں گا اور ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ملک کی خدمت کیلئے اوورسیز لائف چھوڑ دی ہے۔۔۔۔
ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ، ن لیگ کو بڑا ریلیف دے دیا گیا
شیخوپورہ (آئی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ سنجیدہ اختر نے مریم نواز شریف کی میاں جاوید لطیف کے گھر آمد کے موقع پر استقبالی جلوس بلا اجازت نکالنے، لاک ڈاؤن کے ایس او پیز اور کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں نواز لیگ کے رہنماؤں اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کو منظور کر لیا اور شیخوپورہ سٹی سرکل پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ فاضل عدالت نے ریونیو آفیسر محمد ارشد شاہین کی مدعیت میں تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج ہونے والے اس مقدمہ کا ریکارڈ 31 مئی 2021 کو طلب کر لیا ہے اور درخواست گذاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ 50 / 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروائیں جن لیگی رہنماں اور تاجروں کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی گئی ہیں ان میں گرفتار شدہ نوازلیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد جاوید لطیف کے بیٹے میاں احسن جاوید بھائی میاں امجد لطیف میاں منور لطیف مسلم لیگ (ن)شیخوپورہ کے صدر میاں منور اقبال صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز چیئرمین شیخ محمد یعقوب جنرل سیکرٹری ملک محمد پرویز اقبال صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ شیخ محمد عظیم جاوید شامل ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں