بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، کس کو کون سا منصب دے دیا گیا؟ کس کو ملی بڑی پوسٹنگ اور کون کھڈے لائن لگا؟

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے سیکرٹری صنعت و پیداوار افضل لطیف کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کردیا‘ سیکرٹری پٹرولیم اسد حیا الدین نوے دن کی رخصت پر چلے گئے جبکہ ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکرٹری پٹرولیم مقرر کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ بائیس کے سیکرٹری صنعت و پیداوار افضل لطیف کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ بائیس کے سپیشل سیکرٹری تجارت ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو سیکرٹری صنعت و پیداوار لگایا گیا ہے۔ ندیم ارشاد کیانی کو سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ارشد محمود سیکرٹری پٹرولیم لگائے گئے ہیں۔ سیکرٹری پٹرولیم اسد حیاالدین نوے دن کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close