شہری ویکسین لگوائیں،کورونا کیسز کم نہ ہوئےتو؟ خبردار کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ 30سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسین کا آغاز کر دیا گیا، زیادہ سے زیادہ شہری ویکسین لگوائیں، کورونا کیسز کم نہ ہوئے تو مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، پیر کے روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال عید کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا، کراچی میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 26فیصد تک پہنچ گئی،انہوں نے کہا کہ حکومت کو صوبے میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانی ہے، جامشورو پاور کمپنی روز 2 لاکھ 68 ہزارلٹرگیس پیدا کرے گی۔۔۔۔

پی ڈی ایم کو متحرک کرنے کے لیے فضل الرحمان اور نواز شریف فعال ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک کیلئے متحرک ہوگے، مولانا فضل الرحمان نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ٹیلیفون پرگفتگو کی ،دونوں رہنمائوں کے درمیان مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا،دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی اور ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد دی، نیک خواہشات کا اظہارکیا، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close