تیری یاد آ رہی ہے، شو بز سے منسلک لوگ رمضان المبارک کو ’’مس‘‘ کرنے لگے

کراچی (آئی این پی) پاکستان کے معروف اداکارعدنان صدیقی کوماہ مقدس رمضان المبارک کی یاد آنے لگی۔ عدنان صدیقی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر فعال ہیں، اور مختلف معاملات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کرتے ہیں ساتھ ساتھ انہیں تفریح بھی فراہم کرتے ہیں۔اداکارنے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں کو سوال کیا کہ کیا انہیں بھی رمضان کی یاد آرہی ہے۔ اداکارنے لکھا کہ کیا آپ سب بھی افطارسے پہلے والے جوش و جذبے کو، سحری سے قبل کھانا کھانے سمیت بھوک سے بچنے کے لیے نیند پوری کرنے کے طرزعمل کو یاد کر رہے ہیں۔اداکار نے ٹوئٹ کے ساتھ ساتھ مسنگ رمضان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔۔۔۔۔

اداکارہ جس نے شوہر کو فوٹو گرافر بنا لیا

کراچی (آئی این پی) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی عید کی تصاویر جہاں مداحوں کو خوب پسند آئیں وہیں ان تصاویر کے پیچھے عمیر جسوال کی محنت کا بھی ثنا جاوید نے بتادیا۔ ثنا جاوید نے عید الفطر کے موقع پر اپنی ہلکے جامنی رنگ کی فراک میں ملبوس چند تصاویر شیر کیں اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ایک تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ اب سے ان کے شوہر عمیر جسوال ان کے باضابطہ طور پر فوٹوگرافر بن گئے ہیں۔ ثناء نے عمیر جسوال کی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close