ملازمین کیلئے بھی اہم خبر آگئی، این سی او سی نےنوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)دفاتر کیلئے پچاس فیصد حاضری کی شرط برقرار رہے گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تحت ملک بھر میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں (آج)17 مئی سے کھل جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں عید کی چھٹیوں کے دوران معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد کا جائزہ اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا ۔اجلاس میں تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 17 مئی کے بجائے 16 مئی سے بحال کر نے کی اجازت دی گئی تھی جواتوار کو بحال کر دی گئی ۔ اجلاس میں (آج) پیر17 مئی سے تمام مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ، اجلاس میں دفاتر میں معمول کے اوقات (آج) پیر17 مئی سے بحال ہوجائیں گے تاہم 50 فیصد عملے کے گھروں سے کام کرنے کی شرط برقرار رہے گی۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اجلاس دوبارہ 19 مئی کو ہوگا۔این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام سے ان ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اپیل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close