عید پر 2 کلو کی مرغی ایک ہزار روپے میں فروخت ہوئی، وزیراعظم کی اسکیم کے تحت مرغیاں پالنے والوں کے مزے ہو گئے

سکھر(آن لائن)سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے۔کلو سے زائد ہونے پر وفاقی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاہے کہ دو کلو کی مرغی ایک ہزار روپے میں ملنا تبدیلی ہے عمران خان کے مشورے پر جس نے مرغیاں پال لیں وہ آج کمارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سے انکے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کے بعد آل سندھی پٹھان یوتھ ضلع سکھر کے پگھدار آغا سعد اللہ خان ناصر پٹھان ، آغا طابش خان ، آغا اکرم خان درانی ، ارشاد پٹھان و دیگر سے ملاقات کے دوران پریس کانفرنس کے دوران کیاآغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم آئین کے مطابق ہونا چاہیے گلیشیئر نہ پگھلنے کی وجہ سے پانی کی 45 فیصد قلت کی بات کی جارہی ہے اگر ایسا ہے تو چاروں صوبوں کو بٹھا کر انہیں اعتماد میں لیا جائے اور ان کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاملہ حل کیا جانا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا عدالت کا معاملہ ہے حکومت نے ان کو روکا ہے اگر وہ اس کے خلاف توہین عدالت کے لیے جائیں گے تو انہیں دوبارہ جانے کی اجازت مل جائے گی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوئی احتیاط نہیں کررہا ہے یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے حکومت کے اقدامات بھی تب کامیاب ہونگے جب عوام بھی تعاون کریں گے بھارت میں خطرناک صورتحال ہے روزانہ تین سے چار ہزار لوگ مررہیہیں وہاں پر مردے جلانے کے لیے لکڑی بھی ختم ہوگئی ہے اللہ ہم پر رحم کرے ہمارے یہاں صورتحال پھر بھی بہتر ہے ہمیں ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ایس اوپیز پر عمل کریں احتیاط کریں اور گھروں میں رہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں چاول کہ فصل بہترین ہوتی ہے اور ہم۔چاول دبئی بھی بھیجتے ہیں جہاں پر ہندو تاجر ہمارے چاول پر میڈ ان انڈیا کی مہر لگاکر اسے فروخت کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close