کراچی میں طوفانی بارشیں، سندھ حکومت کی تیاری؟

کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کے اقدامات تسلی بخش نہیں ہیں۔ طوفان سے 2 دن قبل وزیر اعلی کی پھرتیاں نالائقی کی اعلی مثال ہے۔ عید کی چھٹیوں میں مصروف افسران کو شاہی حکم دے کر وزیر اعلی نے اپنا ضمیر مطمئین کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انصاف ہاؤس سے جاری بیان میں کیا۔ جمال صدیقی نے مزید کہا کہ طوفان اور باش کی پیشگی اطلاع کے باوجود اقدامات نہ کرنا سندھ حکومت کا وطیرہ ہے۔ وزیر اعلیٰ صاحب سندھ کے ڈی سی اتنے لائق نہیں کہ آپکے ایک حکم پر عوام کو بچا سکیں۔ آفات کے وقت وزرائ￿ کی روائتی سستی اور ذرائع آمدنی بڑھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ سندھ کے نالائق حکمران اگر صوبے کی عوام سے مخلص ہوتے تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ خصوصا کراچی میں لاک ڈاون ایس او پی کی بدترین خلاف ورزیاں سندھ حکومت کی کاکردگی کو عیاں کرتی ہے۔ آج این سی او سی کے مثبت اور بروقت اقدامات کے سبب کرونا کیسز میں 50 فیصد کمی پر وفاق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ روایتی نااہلی کو ایک طرف رکھیں اور شہر میں ایمرجنسی نافز کریں۔ تمام ڈپٹی کمشنر اور اعلی افسران کے ذریعے شہر سمیت سندھ بھر میں بروقت حفاظتی اقدامات کیے جائیں تا کہ شہریوں کا جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو۔ جمال صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اب خوابوں کی دنیا سے اٹھ کر عملی اقدامات کی جانب قدم بڑھائے۔ شہر میں جب کبھی بارشوں سے تباہی آتی ہے تب وزیر اعلیٰ اعلی اور انکے نالائق وزرائ￿ ہنگامی دوروں کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ اگر اس بار شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات یا نقصان کا سامنا کرنا پڑا تو اس کا حساب پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزراء سے لیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں