فیس بک میسنجر پریہ پیغام ہرگز مت کھولیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہو ں گے

نیویارک(پی این آئی) فیس بک میسنجرپر اگر آپ کو کوئی ویڈیو لنک موصول ہوتا ہے تو اسے ہر گز مت کھولیں ورنہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ وارننگ سائبر سکیورٹی فرم ’سوفوس‘ (Sophos)کی طرف سے فیس بک صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے۔ فرم کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے فیس بک میسنجر پر ایک پیغام پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ پیغام دراصل ایک ویڈیو لنک کے جس کے ساتھ ’Is it you?‘ لکھا ہوتا ہے۔ جونہی صارف اس لنک کو کھولنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے سامنے فیس بک کی ’لاگ اِن‘ سکرین نمودار ہوتی ہے۔ اس میں جب صارف اپنا ’یوزر نیم‘ اور ’پاس ورڈ‘ داخل کرتا ہے تو یہ چیزیں ہیکرز کے پاس چلی جاتی ہیں کیونکہ نمودارہونے والی یہ سکرین جعلی ہوتی ہے اور ہیکرز اس کے ذریعے صارف کے اکاؤنٹ کی لاگ ان معلومات حاصل کرکے اسے ہیک کر لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ کسی ایسے لنک پر کلک کرتے ہیں جو آپ کو فیس بک کی لاگ ان سکرین پر لے جاتا ہے تو پہلے اس پیج کا URLچیک کر لیں۔ اگر جعلی سکرین ہوئی تو اس کا ’یو آر ایل‘ facebook.comنہیں ہو گا بلکہ یونہی کوئی الفاظ ہوں گے۔ اس صورت میں کبھی بھی اپنی لاگ ان معلومات اس پیج پر داخل مت کریں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close