اسٹابری کے فائدے، کون کونسے امراض کیلئے اکسیر ہے؟ مزیدار پھل کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

گلشن گلشن پھول کھیلیں گے۔ اسٹابری نے بھی موسم بہارکی آمد کا پیغام دے دیا ہے۔اسٹابری صورت میں دل نما،ذائقے میں میٹھا اور ذرا سا ترش ہوتا ہے۔ اس کے طبی فوائد ان گنت ہیں۔ اسٹابری جملہ امراض میں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے ۔اسٹابری مزیددار اور فوائد و خواص میں اس کا کوئی ثانی نہ ہونے کے باعث ہر دل عزیز پھل ہے ۔ دل نما اسٹابری کی کاشت اور اس کی حفاظت بھی دل سے کرنا پڑتی ہے ۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ کھاد ،سپرے کے علاوہ اس پھل کی انتہائی نگہداشت درکار ہوتی ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق اسٹابری انسانی صحت پر بڑے مثبت اثرات مرتب کرت ہے ۔اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے،،،،جبکہ اس میں سیلیکون،،پوٹاشیم،،،میگنیشیم،،آیئیوڈین،،،،فولک ایسڈ،،،وٹامن بی ٹو،بی فائیو،بی 6کی بھی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے،یہ خوش ذائقہ پھل جوڑوں کے درد اور امراض چشم میں بھی انتہائی مفید ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں