میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان کا فلسطین سے یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا، فلسطین کو آزاد کرو۔دوسری جانب وائٹ ہائوس کا اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا اسرائیل اور فلسطینی رہنمائوں سیرابطہ قائم ہے، کوشش ہے صورتحال مزید نہ بگڑے۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے اور امریکا دونوں اطراف سے تشدد اور شدت پسندی کے خلاف کھڑا ہے۔وائٹ ہائوس نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا صرف دو ریاستی حل ہی بہترین ہے، دو ریاستی حل ہی خطے میں امن لا سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں