موجودہ شفاف حکومت نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ، عثمان بزداد نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ شفاف ترین حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے،کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے، بدھ کو اپنے ایک بیان میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوٹی دولت بچانے کیلئے کرپٹ ٹولے کی پی ڈی ایم کے پیچھے چھپنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، عوام سابق حکمرانوں سے نمائشی منصوبوں پر خرچ ہونے والے پیسے کا حساب مانگتے ہیں، یہ لوگ قانون کے ہی نہیں، عوام کے بھی مجرم ہیں، موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے،کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں