شمالی وزیرستان میں مقامی علماء نے آج بدھ کو عید منانے کا اعلان کردیا

میرانشاہ (پی این آئی) شمالی وزیر ستان کے مقامی علماء پر مشتمل رویت ہلال کمیٹی نے اپنے علاقے میں چاند کے نظر آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے آج بدھ کو عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے ٹویٹر پر جاری کی جانے والی خبر میں بتایا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماء نے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔ٹویٹ کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل

میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔علاقے سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے مقامی علماء کی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ آج 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں