چوہدری وحید پوٹھی کی طرف سے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر

میرپور ( پی این آئی)پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری وحید پوٹھی کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پوٹھی ہاؤس میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں پی ٹی آئی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماؤں میرپور کے سینئر صحافیوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی پوٹھی ہاؤس آمد پر چوہدری وحید پوٹھی نے پی ٹی آئی کے کارکنان کے ہمراہ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔افطار ڈنر سے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ سٹی صدر چوہدری محمد منشا نے بھی خطاب کیا۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور میں خلاف قانون خلاف میرٹ اور خلاف ضابطہ تقرریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں آزاد کشمیر کی حکومت اقتدار کے آخری دنوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر من پسند افراد کو بطور رشوت ملازمتوں سے نواز رہی ہے میرپور میں تعلیم بورڈ ایلمنٹری کالج بلدیہ سمیت دیگر اداروں میں حکومت غیر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کے درپے ہے سرکاری ہسپتال میں چوری چھپے بھرتیاں کی جا رہی ہیں میں حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ متعلقہ سرکاری افسران کو متنبہ کرتا ہوں کہ اگر اس سلسلے کو فوری طور پر روکا نہ گیا تو پاکستان تحریک انصاف اس کے خلاف سخت گیر اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرے گی جن افسران نے حکومت کی ایماء پر خلاف میرٹ بھرتیاں کیں ہم ان کا محاسبہ کریں گے میرپور کے حق کسی کو شپ خون مارنے کی اجازت نہیں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر برسرِ اقتدار آ کر ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانے کی آرزو مند ہے اقتصادی طور پر خود کفالت کے بغیر حقیقی معنوں میں ترقی ممکن نہیں ہم ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے آزاد کشمیر میں بڑے میگا پروجیکٹس لانچ کریں گے آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا انڈسٹری کے شعبہ کو فعال بنائیں گے اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو سہولیات فراہم کر کے انہیں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔شاندار افطار ڈنر کے اہتمام پر وحید پوٹھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں وحید پوٹھی ہر سال رمضان میں افطار ڈنر کا اہتمام کر کے اپنے خلوص کا اظہار کرتے ہیں آزاد کشمیر میں الیکشن کی آمد آمد ہے پی ٹی آئی کے کارکنان اب خود کو انتخابی مہم کے لیے تیار کر لیں عید کے بعد انتخابی مہم آخری راؤنڈ میں داخل ہو جائے گی 45حلقوں میں پی ٹی آئی نے امیدواروں سے انٹرویو مکمل کر لیے ہیں مئی کے پہلے ہفتے ٹکٹوں کے حتمی اعلان بارے مشاورت ہو گی۔انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کا بڑی تعداد میں لارڈ مئیرز اور مئیرز کے علاوہ کونسلرز منتخب ہو نا نہایت خوش آئندامر ہے اسی طرح کشمیری اور پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز میں بھی موجود ہیں۔جسکے برطانوی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ جبکہ اس سے ہمیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مزیدآسانی ہوگی۔میں برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے کشمیری، پاکستانی نژاد لارڈ مئیرز، مئیرز اور کونسلرز کو دلی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس توقع پر اظہار کرتا ہوں کہ وہ جہاں برطانیہ میں مقیم اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو درپیش مشکلات حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے وہاں پر مسئلہ کشمیر پر اپنی آواز بھی بلند کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ موثر انداز میں اپنا رول ادا کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں