ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلبا کے لئے خوشخبری، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے رزلٹ جاری کرنے کی خوش خبری سنا دی

لاہور(آئی این پی) ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلبا کے لئے خوشخبری، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بالآخر مئی کے آخر تک رزلٹ جاری کرنے کی خوش خبری سنا دی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر نازیہ حسن کو مئی کے آخر تک رزلٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں. ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل ائیر کا رزلٹ مئی کے آخر تک آجائے گا، جب کہ رزلٹ میں تاخیر کی وجہ سے سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تقریبا پانچ ہزار ہاس آفیسرز کی شدید کمی پیدا ہوئی۔ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کو ہاس آفیسر تعینات کیا جاتا ہے۔ ایم بی بی ایس کا رزلٹ نہ جاری ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں ہاوس جاب شروع نہ کر سکے، ہاس آفیسر کا پرانا بیچ 30 اپریل سے ہاس جاب مکمل کرنے کے بعد جا چکا ہے جس کی ہائوس آفیسر کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں