عید کے دن کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیا ت نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی ) محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں عید کے روز گرج چمک کے ساتھ بارشیں برسنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہے گا۔خطہ پوٹھوہار، گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد اورلاہورمیں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے جبکہ ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دیر، مردان ،چارسدہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں عید کے روز گرج چمک کے ساتھ بارشیں برسنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں