بھارتی جوہری پروگرام غیر محفوظ، پاکستان نے بھارت کے 22 ایٹمی سنٹرز بند کروانے کیلئے اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی بھارت کے تمام 22 سنٹرز کی سیکیورٹی چیکنگ کرے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کی یورینیم کی حفاظت سے متعلق حکمت عملی اور انتظامات ناقص ہیں، بھارت میں چند روز قبل 7 کلو گرام یورینیم کی پکڑی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں داعش اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کی موجودگی میں یورینیم کی برآمدگی خطرناک ہے۔سابق وزیرداخلہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی بھارت کے تمام 22 سنٹرز کی سیکیورٹی چیکنگ کرے اور تحقیقات مکمل تک بھارتی جوہری پروگرام کو سیل کر دیا جائے۔انہوں نے ایف اے ٹی ایف سے بھی مطالبہ ہے کہ بھارتی افزائش شدہ یورینیم کی برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔خیال رہے کہ بھارت میں چند روز قبل 7 کلو گرام یورینیم پکڑی گئی، 2016 میں بھی 9 کلوگرام یورینیم پکڑی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں