سعودی عرب میں عید کب ہو گی؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری ایام آن پہنچے ہیں۔رمضان کا یہ آخری عشرہ عبادات اور فضائل سے بھرپور ہے۔ رب کی رضا کی خاطر رکھے گئے روزوں کا انعام عید الفطر کی خوشیوں کی صورت میں ملتا ہے۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ اس بار رمضان المبارک کے کتنے روزے ہوں گے اور یکم شوال کا چاند کب نظر آئے گا۔ایسے میں سعودی رائل کورٹ کے مشیر اور کونسل آف سینئر اسکالرز کے رکن شیخ عبد اللہ کی جانب سے سعودی عرب میں عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے۔ شیخ عبد اللہ کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا، یوں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔دوسری جانب سعودی عرب میں تمام افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کل منگل کی شب کو عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔کل مملکت میں رمضان المبارک کا 29واں روزہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے لوگوں سے کہا ہے کہ جن کی نظر تیز ہو، وہ کل منگل کی شب انسانی آنکھ یا دُوربین کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو وہ قریبی عدالت پہنچ کر رویت ہلال کی گواہی درج کروائے،اگرآس پاس کوئی عدالت نہ ہو تو پھر کسی بھی سرکاری ادارے میں پہنچ کر بھی گواہی درج کرائی جا سکتی ہے۔مملکت کے تما م علاقوں میں چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب معروف سعودی فلکیات ماجد ابوزھرہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار رمضان کے پورے 30 روزے ہوں گے ۔ 29 رمضان المبارک (11 مئی) بروز منگل چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ یکم شوال کا چاند 12 مئی بروز بدھ نظر آئے گا، اس لیے مملکت میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات ہو گی۔سعودی فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابوزھرہ کا کہنا تھا کہ 29 رمضان المبارک کی شام کو چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ اس کی پیدائش کو زیادہ دیر نہیں گزری ہو گی اس لیے غروبِ آفتاب سے12 منٹ پہلے ہی 6 بجکر 39 منٹ پر چاند ڈوب جائے گا۔ اس لیے منگل کی شام کو یکم شوال کے چاند کی رویت ناممکن ہو گی۔ 12 مئی بروز بُدھ (30 رمضان المبارک) کو مکہ میں آسمان پر 6 بج کر 52 منٹ پر سورج غروب ہو گا۔اور اسی وقت چاند 7ڈگری کی اونچائی پر نمودار ہوگا جو 7 بج کر 30منٹ تک نظر آئے گا۔تقریباً 38 منٹ تک چاند کو آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کا حتمی اور سرکاری فیصلہ اور اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔ جو مختلف علاقوں سے اکٹھی ہونے والی شہادتیں وصول کرے گی۔ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے سرکاری ، نجی اور غیر منافع بخش سیکٹر کے لیے عید کی تعطیلات سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اس بار عید کی 12 تعطیلات دی جا رہی ہیں۔سرکاری اداروں کے ملازمین کی عید تعطیلات کا آغاز جمعرات 6 مئی سے ہو گا جو کہ سوموار 17 مئی تک جاری رہیں گی۔ 18مئی بروز منگل سے تمام سرکاری دفاتر کھول دیئے جائیں گے۔ جبکہ پرائیویٹ اور نان پرافٹ سیکٹرز کے ملازمین کو اس بار عید الفطر پر 4 چھُٹیاں دی جا رہی ہیں۔ ان شعبوں کے ملازمین کی چھُٹیاں 12 مئی سے 15 مئی تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close