اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں افغان حکام کیساتھ ملاقاتیں کریں گے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کچھ دیر قبل خبر جاری کی تھی کہ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جنرل قمر جاوید کیساتھ ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال گیا ہےافغان میڈیا نے صرف اتنی خبر دی ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ وہاں افغان حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔نجی ٹی وی ہم کے مطابق رائٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی خبر نہیں دی گئی کہ دونوں کے درمیان کس بات پر تبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کیساتھ ملاقات کے متعلق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سلامتی پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت پربات چیت کی گئی۔ دوطرفہ اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ فلپ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نےانتہائی قابل احترام دوست کوکھو دیا ہے۔انہوں نے کہا پاک فوج برطانیہ کےساتھ دوستانہ تعلقات کی بہت قدرکرتی ہے۔ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نےخطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں