عثمان بزدار نے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الفطر کی آمد پر قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ فرسودہ جیل مینول کو وقت کے نئے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے گا،سزائوں میں دو ماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔ سزائوں میں دو ماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدی عیدالفطر اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں گے، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جیل مینول میں تبدیلی کر کے قیدیوں کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے، قیدی بھی انسان ہیں، انہیں بنیادی حقوق دینے کے لئے پر عزم ہیں۔۔۔۔

سندھ میں مفت ویکسین لگانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن کری کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کے بعد سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی کووڈ ویکسین کو عوام میں مفت لگانے کے حوالے مکتوب جاری کر دیا جس کے بعد کئی اہم سوالات اٹھ گئے۔نجی اسپتالوں کی مفت ویکسین لگانے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ نجی اسپتالوں کو مفت ویکسین کون فراہم کرے گا، سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے کمشنر ڈاکٹر خالد شیخ نے بتایا کہ حکومت سندھ کوویڈ ویکسین منگوانے کے آرڈر دیے ہیں، آئندہ ہفتے تک ویکسین کراچی پہنچ جائے گی جس کے بعد صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کے احکامات کے بعد سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن نے قبل از وقت تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو انتباہی مکتوب جاری کر دیا جس میں تمام نجی اسپتالوں کی انتظامیہ پر واضح کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسین عوام کو بلا معاوضہ لگائی جائے گی اور اگر کسی بھی نجی اسپتال نے عوام سے سروس چارج کے نام پر ویکسین کے عوض پیسے لے تو اس اسپتال کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں