روزے ٹھنڈے ٹھار،بالائی پنجاب کے کون کون سے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا؟

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ،کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو افطاری کے انتظامات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے جل تھل ایک ہو گیا ۔ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، میکلورڈ روڈ، ریلوے سٹیشن، مال روڈ، جیل روڈ ، ہال روڈ، چیرنگ کراس، دھرم پورہ، بلال گنج، گوالمنڈی، سمن آباد، جوہر ٹان، کینال روڈ، ساندہ گلشن راوی سمیت کئی علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارش سے نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے ۔ موسلا بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا،100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو افطاری کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close