شوال کا چاند دیکھنے کیلئے 12 مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کس شہر میں طلب کر لیا گیا؟

اسلام آباد،لاہور (آن لائن) چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد نے ماہ شوال المکرم 1442ھ کا چاند دیکھنے کیلئے 12مئی 2021ء بروز بدھ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آ ہنگی پاکستان کوہسار بلڈنگ پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے ‘ اجلاس کی صدارت چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے اراکین شرکت کریں گے اور وزارت مذہبی امور ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ، محکمہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہونگے جو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کریں گے‘پورے پاکستان میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اور صوبوں میں منعقد ہوںگے ‘ شوال المکرم کے چاند کو دیکھنے کیلئے پور ے ملک سے شہادتوں کا سلسلہ جا ری رہے گا اور فیصلہ شرعی اصولوں کے مطابق کیا جائے گا‘مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اس موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ٰ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ قوم کو ایک ہی دن عید کی عبادت اور خوشیاں منانے کا موقع عطا ئ￿ فرمائے ‘ پوری کوشش ہے کہ قوم کے اتحاد اور وحدت قومی کو مضبوط بنایا جائے ‘پوری پاکستانی قوم سے وحدت قومی کے عظیم جذبہ کو مضبوط بنانے اور اجتماعی عبادت کے عظیم دن عید الفطر کے موقع پر متحد ہونے کی اپیل ہے‘ پاکستانی قوم کو کسی بھی طرح انتشار کا شکار نہیں ہونے دینگے، عید الفطر کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی طرف سے شرعی اصولوں اور شہادت کے مطابق کیا جائے گا ، اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پورے طرح کوشاں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close