اسلام آباد (آئی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے آرٹیکل 370 سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے غیر ذمے دارانہ گفتگو کی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے سے متعلق ہندوستان میں جو ری اسٹرکچرنگ کی جارہی ہے اس پر تشویش ہے، ہم اسے رکوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کچھ چیزیں بھارت کے آئین اور کچھ چیزیں حق خودارادیت سے متعلق ہیں جن میں فرق ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی پر بات نہیں ہوئی، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019 کے بعد کی صورتحال سے متعلق اپنا اصولی موقف پیش کیا۔اس سے پہلے نون لیگ کے رہ نما محمد زبیر نے دعوی کیا تھا کہ شاہ محمود نے آرٹیکل 370 بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں