مارکیٹیں کب تک بند رہیں گی؟ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) این سی اوسی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک تمام بازاریں ، کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا خصوصی اجلاس 8 سے 16 مئی 21 تک ملک بھر میں چلنے والے موبلٹی کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا جس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔این سی اوسی کے اعلامیہ کے مطابق 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ این سی اوسی کےمطابق8سے16مئی تک تمام بازار ، کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی، گروسری سٹورز ، میڈیکل سٹورز ، طبی سہولیات اور ویکسینیشن مراکز کھلے رہیں گے، سبزی ، پھل ، چکن اور گوشت کی دکانیں ، بیکری اور پٹرول پمپ بھی کھلے رہیں گے ۔اعلامیہ کے مطابق ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے سیاحت پر مکمل پابندی نافذ ہوگی، تمام سیاحتی مقامات ، رسمی اور غیر رسمی پکنک مقامات ، عوامی پارکس بند رہیں گے۔این سی او سی کے مطابق شاپنگ مالز، سیاحت اور پکنک مقامات کے آس پاس تمام ہوٹل اور ریستوران اس عرصے کے دوران بند رہیں گے، کسی بھی سیاحتی مقام کی طرف جانے والے سیاحوں کو واپس بھیج دیا جائے گا ، سیاحوں کو سیاحتی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، بین الصوبائی ، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہوگی، پرائیویٹ گاڑیوں ، ٹیکسیوں ، اور رکشوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔این سی او سی نے کئی شہروں میں ہدایات کی خلاف ورزیوں پر تشویش کرتے ہوئے تمام صوبوں کو گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close