پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے حج کی اجازت دیدی

مکہ مکرمہ (پی این آئی) سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں برس غیر ملکی عازمین کو بھی فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔ غیر ملکی حجاج کرام کی تفصیلات اور ان کیلئے شرائط کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی محدود سطح پر حج کی اجازت دی گئی تھی اور صرف مقامی لوگوں کی انتہائی مختصر تعداد ہی یہ مقدس فریضہ سرانجام دے پائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close