ریاض(پی این آئی) سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کادورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل ہے، ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے 70 پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں، عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل ہے، جس میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر توجہ دی گئی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کررہیہیں، جو سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ولی عہد نے بہت سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے اور مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدبلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے متعلق کام کر رہے ہیں، اسلامی ممالک میں اسلامو فوبیا سیمتعلق بات چیت ضروری ہے، پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اوآئی سی کا کردار اہم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں