عید پر بھی کوئی چھٹی نہیں، کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور( آئی این پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جہاں ایس اوپیزپرعملدرآمدکیاگیاوہاں کورونا کیسزکم ہیں،محکمہ صحت کی کوئی چھٹی نہیں ،عید پربھی فرنٹ لائن ورکرزاسپتالوں میں کام کررہے ہیں،پوری کوشش کریں گے بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگائیں،3کروڑسے زیادہ ویکسین آرڈرکردی۔اتوارکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہورمیں 90ہزار آبادی پراسمارٹ لاک ڈائون نافذ ہے،یاسمین راشد نے کہا کہ میڈیکل اسٹورز، فوڈپوائنٹس،پٹرول پمپس پرپابندی نہیں،آئل ڈپواورضروری اشیاء کی دکانوں پرشام6بجے تک پابندی نہیں،جہاں ایس اوپیزپرعملدرآمدکیاگیاوہاں کورونا کیسزکم ہیں،محکمہ صحت کی کوئی چھٹی نہیں ،عید پربھی فرنٹ لائن ورکرزاسپتالوں میں کام کررہے ہیںکوشش کررہے ہیں ہراسپتال کااپناآکسیجن پلانٹ ہو،پوری کوشش کریں گے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگائیں،یاسمین راشد نے کہا کہ3کروڑسے زیادہ ویکسین آرڈرکردی،کورونادنیاکے کسی کونے سے ختم نہیں ہوا،آسٹریلیانے اپنے بارڈربندکردیئے ،آسٹریلیانے اپنے بیرون ملک کھلاڑیوں کوواپس نہ آنے کاکہہ دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close