نیب شہبازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا، ن لیگ کی سینئر قیادت پھٹ پڑی

لاہور( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نیب نے عدالت میں اعتراف کیاشہبازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی،روز وزراء الزامات لگاتے ہیںکہ ہمارے پاس ثبوت ہیں،کدھرہیں ثبوت؟ثبوت نہیں توآپ کے پاس موجودوالیم کی کوئی حیثیت نہیں، تمام وزرا ء کی ایک ایک کرکے حقیقت سامنے آچکی، شہبازشریف پرالزامات بے بنیاد ہیں،عمران خان مسلم لیگ ن کی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں،3سال سے حکومت شہبازشریف اورن لیگ کی کردارکشی کررہی ہے، شہبازشریف نے دیانت کے ساتھ 10سال پنجاب کی خدمت کی،نیب شہبازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا، ان خیالات کا اظہاراتوار کو مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتیکیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈربننے کے بعدشہبازشریف نے آدھاعرصہ جیل میں گزارا، نیب نے کس جرم میں شہبازشریف کوجیل میں ڈالا؟3سال سے الزامات لگائے جارہے ہیں ،ان کی حقیقت کیاہے؟ نیب نے اعتراف کیاہے کہ شہبازشریف نے کوئی کک بیک نہیں لیا،شہبازشریف کے بدترین دشمن بھی ان کی خدمات کااعتراف کرتے ہیں،نیب نے عدالت میں اعتراف کیاشہبازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ،کبھی صاف پانی توکبھی آشیانہ کاکیس بنایاجاتاہے، رنگ برنگے وزیرٹی وی پر آکر ہرقسم کاالزام لگاتے ہیں، یہ وزیربتائیں ان کانیب سے کیاتعلق ہے؟شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ چیلنج کرتاہوں عمران خان اوران کے وزراء ثبوت لائیں، روز وزراء الزامات لگاتے ہیںکہ ہمارے پاس ثبوت ہیں،کدھرہیں ثبوت؟ثبوت نہیں توآپ کے پاس موجودوالیم کی کوئی حیثیت نہیں،آپ کے پاس 55والیم ہوں یا55ہزار، اس میں کچھ ہونابھی چاہیئے،کوئی ثبوت نہیں کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کی ہے،شہبازشریف نے10سال پنجاب کی خدمت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ تمام وزرا ء کی ایک ایک کرکے حقیقت سامنے آچکی، شہبازشریف پرالزامات بے بنیاد ہیں،عمران خان مسلم لیگ ن کی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں،3سال سے حکومت شہبازشریف اورن لیگ کی کردارکشی کررہی ہے، رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ شہبازشریف نے دیانت کے ساتھ 10سال پنجاب کی خدمت کی،نیب شہبازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close