تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،بالائی سندھ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،بالائی سندھ ، زیریں بلو چستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔اسی طرح اتوار اور پیر کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات آ ند ھی / تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 05 ، مالم جبہ 03 ، کاکول 02 ، سندھ: مٹھی 04 ، پنجاب: مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور44، دادو،شہید بینظیر آباد ، جیکب آباد، سبی ،موہنجوداڑو،پڈیدن اور لاڑکانہ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں