ممتاز راٹھور اور خواجہ سعید کے چاہنے والے پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہیں، ٹکٹ کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے، فیصل ممتاز راٹھور اور طارق سعید کی میڈیا ٹاک

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور اور پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق امیدوار اسمبلی طارق سعید نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی دلچسپی سے حویلی میں خاص طور پر پارٹی متحد و منظم ہو چکی جس سے حکومتی وزیر کی نیندیں اڑ ی ہوئی ہیں، پارٹی کے انتخابی معاملات سیاسی عمائدین کی مشاورت سے اور خوش اسلوبی کیساتھ یکسو کئے گئے ہیں جس کے نتائج آمدہ انتخابات پر مرتب ہوں گے۔ ٹکٹ کا فیصلہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کرینگے، ہمارے درمیان کوئی اختلا ف نہیں اب کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

ممتاز راٹھور اور خواجہ سعید کے چاہنے والے پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہیں ۔ حویلی میں2021 کے انتخابات میں تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرینگے، عوام کی محبتیں ہمارا قرض ہیں، عوام کو مایوسی سے نکال کر امیدوں کے چراغ جلائیں گے۔ عید کے بعد حویلی آنے کا اعلان ،کارکنوں کے جذبوں کو سلام انتظار کی گھڑیاں ختم اب میدان سجے گا ۔حویلی کی فضا جئے بھٹو کے نعروں سے گونجے گی۔ آزاد کشمیر میں لاک ڈائون ختم ہونے کا انتظار، عوام قائدین پیپلزپارٹی اور حویلی میں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں ۔ عید کے بعد پارٹی چیئر مین خود آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ کی چوری والا ڈرامہ یہاں نہیں دہرانے دیں گے۔ کراچی میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد حویلی کے 38 قبائل پر مشتمل اہم سرکردہ رہنمائوں کیساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع

پر مسعود ممتاز راٹھور ،سر بلند راٹھور، محمد جمیل راٹھور،شیخ خورشید احمدصدر پی پی حویلی، محمد رفیع کیانی، صدر پی وائی او حویلی،سید غلام مجتبی بخاری صدر علماء مشائخ ضلع حویلی، محمد فردوس میر، طارق محمود میر، عامر عزیز کھوکھر، چوہدری راشد نور، پرویز محمود لون،سجاد قریشی، منظور لون ایڈووکیٹ، دانش سلطان ڈار،ابو محاذ مندہاروی، محمد عزیز فاروقی صدر پیپلزلائرز فورم حویلی بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مخالفین کی پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کو کمزور کرنے کی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں پارٹی متحد اور منظم ہے اور الیکشن جیت کر حکومت بنانے کے لئے بالکل تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں میری اور طارق سعید کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں حلقہ حویلی کے حوالے غلط فہمیاں دور دور ہو گئیں جس کا حویلی میں بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور پارٹی ورکرز پھر سے ری چارج ہوئے ہیں۔ انھوں نے طارق سعید کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے پارٹی کیساتھ روایتی وابستگی کا احیا کرتے ہوئے کھلے دل کیساتھ پارٹی کی سرپرستی کا عزم کیا ہے۔ ایک سوال پر فیصل راٹھور نے کہا کہا کہ ن لیگ نے پانچ سال میں آزاد کشمیر کاہر شعبہ زندگی میں بیڑہ غرق کیا ہے جس حساب لیا جائے گا حویلی سے حکومتی عزیر کے پانچ سال میں بڑھنے والے اثاثے کرپشن کی غضب کہانی بیان کررہے ہیں ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے کے بعد بھرپور انتخابی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا پارٹی صدر لطیف اکبر نے پارٹی کو انتخابی میدان مارنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ طارق سعید نے کہا کہ حویلی کے عوام پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں پانچ سال میں ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ بعض عناصر برادری ازم کے سہارے سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔ ضلع حویلی کے 38 قبائل نے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور اور پارٹی کے سینئر رہنما سابق امیدوار اسمبلی طارق سعید کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور اور طارق سعید کو حویلی میں آمد کی دعوت دے دی ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حویلی میں پھوٹ ڈالنے والے اور پیپلز پارٹی حو یلی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ناکام ہوچکے ۔مسلم لیگ ن اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ۔چوہدری عزیز نااہل ترین وزیر ہے موصوف نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام رہنمائوں کو گلے شکوے اور رنجشیں ختم کر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی. حویلی سے پیپلزپارٹی جیت چکی صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔عوام نے کرپشن کے بے تاج بادشاہ چوہدری عزیز کو مسترد کر چکے ۔رہنمائوں کا حویلی آمد پر تاریخی استقبال کرینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں