بالی ووڈ‘ سشانت سنگھ راجپوت کیس، تحقیقاتی اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی

ممبئی (آئی این پی) بھارتی انسداد منشیات کے ادارے (این سی بی)کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں بڑی کامیابی مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے سشانت سنگھ راجپوت قتل کیس میں ڈرگز سے متعلق تحقیقات کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس منشیات فروش کا نام ہیمل شاہ ہے، جبکہ اس کا نام سشانت کی موت کے بعد ڈرگز سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منشیات فروش کو گرفتار کرکے عدالت میں بھی پیش کردیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close