بحریہ ٹاؤن اور سندھ حکومت پر قدیم گوٹھوں کی زمینوں پر قبضے کا الزام

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے،سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے،اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ تشویشناک خبریں آ رہی ہیں کے سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے،الزام ہے کے یہ کام سندھ حکومت اور بحریہ ٹائون باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں،سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے، اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close