گھروں کو جانے والے خوش ہو جائیں، 4 دن بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیدی گئی

لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10 مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔سول سیکرٹریٹ میں کورونا کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون راجہ بشارت، وزیرصحت یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کوروناکا پھیلا روکنے، ویکسینیشن سینٹرزکی تعداد کو بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی کی شام 6 بجے تک اجازت دینیکا فیصلہ کیا گیا۔راجہ بشارت کے مطابق 10 مئی شام 6 بجے سے 15 مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close