شہباز شریف بیرون ملک جانے دیا جائے گا یا نہیں؟ شہزاد اکبر کا ن لیگیوں کے لیے پریشان کن انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن)کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ بتادی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا مگر شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست یعنی پی این آئی ایل میں موجود ہے، اس لیے انھیں ملک سے باہر جانے نہیں دیا گیا۔شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کے ارکان پر ایف آئی اے کے دفتر پر دھاوا بولنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ ن لیگ والے بند دفتر میں درخواست پھینک کر آگئے ہیں۔مشیر داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ ضمانت کے مقدمے میں ایسا فیصلہ نہیں دیا جا سکتا جس کا حتمی فیصلے پر اثر پڑ سکتا ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم آج انہیں ایف آئی نے لاہور ائیرپورٹ پر قطر جانے سے روک دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں