موجودہ حکومت کے شاہانہ اخراجات 28 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں،بڑا الزام عائد کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قرضوں میں اضافے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان نے 25 سال اس لیے جدوجہد کی کہ ہر پاکستانی کو پونے دولاکھ روپے کے حکومتی قرضے کے بوجھ تلے دباسکیں۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کے خلاف جھوٹی مہم چلا کر پی ٹی آئی حکومت اب تک 33 ارب ڈالر سے زائد کا غیرملکی قرضہ لے چکی ہے، قرضوں کے سود کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد ترقیاتی بجٹ تو درکنار دفاعی بجٹ کیلئے بھی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہوں گے۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ عوام کو کفایت شعاری کا درس دینے والے عمران خان کی حکومت کے شاہانہ اخراجات 28 سالہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوچکے ہیں، عمران خان سخت شرائط پر قرضے لے کر اپنی آمدنی سے 10 کھرب روپے زیادہ خرچ کرچکے۔انہوں نے کہا کہ 650 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام میں سے گیارہویں ماہ 40 فیصد رقم خرچ ہو تو معاشی ترقی کے اہداف کیسے پورے ہوں گے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں