قبل ازوقت انتخابات کیلئے بات چیت ہورہی ہے، شہباز شریف لندن کیا پیغام لے کر جارہے ہوں گے؟ خاتون صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور (پی این آئی ) اپویشن لیڈر شہباز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے سیاسی اثرات ہوں گے۔صحافی محمل سرفراز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کے سیاسی اثرات ہونگے۔شہباز شریف کا علاج اپنی جگہ لیکن وہ نواز شریف کے لئے پیغام لے جا رہے ہوں گے۔اس وقت قبل از وقت انتخابات کی بات چل رہی ہے جو نواز شریف کا بھی مطالبہ ہے۔شہباز شریف پہلی دفعہ گارنٹی پر واپس آئے تھے مگر انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔خبریں ہیں کہ ن لیگ سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔شہباز شریف مریم نواز اور نواز شریف کی جارحانہ سیاست کی مخالفت کرتے ہیں۔حالیہ دنوں میں تبدیلیوں کی وجہ سے ن لیگ کی جارحانہ سیاست کم ہوئی ہےخیال رہے کہ جمعہ سات مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں بیرون ملک سفر کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا، ”ماضی کے رویے اور سفری معلومات کے پیش نظر درخواست گزار کا نام اس وقت ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر نہیں ہے اور موجود ہو تو بھی انھیں آٹھ مئی 2021 سے تین جولائی 2021 کے درمیان ایک مرتبہ اپنے طبی معائنے کے لیے عدالت کے سامنے کیے گئے وعدے کے تحت برطانیہ جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ” امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کے سسٹم کو اب تک اس فیصلے کے مطابق اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے اس لیے شہباز شریف کو آف لوڈ کیا گیا۔شہباز شریف جہاز کی روانگی تک ایئرپورٹ پر موجود رہے جس کے بعد جب انھیں تحریری طور پر آف لوڈ فارم فراہم کیا گیا تو وہ اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا تھا، ”اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں