سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا کی مفت ویکسین لگانے کا حکم جاری کر دیا گیا

کراچی ( پی این آئی) سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا کی مفت ویکسین لگانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے صوبے کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ہدایات پرعمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کا آپریشنل لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔اس حوالے سے حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے نجی سپتالوں میں عوام کی مفت کورونا ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب سرکاری سپتالوں کے ساتھ ساتھ تمام نجی ہسپتالوں میں بھی کورونا کی ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ محکمہ صحت سندھ نے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے سی ای او کو بھی ہدایات دے دی ہیں کہ تمام نجی ہسپتالوں میں عوام کی مفت کورونا ویکسی نیشن کی جائے، محکمہ صحت سندھ نجی ہسپتالوں کو مفت ویکسی نیشن فراہم کرنے کا پابند ہوگا، نجی ہسپتالوں میں احکامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، احکامات پر عمل نہ کرنے پر ہسپتال کا آپریشنل لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں