اسلام آباد (پی این آئی) حلقہ وسطی باغ سے سابق چیئرمین جموں و کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (جے کے پی پی) سردار ثاقب نعیم اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ گلبرگ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں افطار ڈنر کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ اس تقریب میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، راجہ قدیر، راجہ مسعود ایڈووکیٹ، سردار طاہر اکبر، سردار ماجد شریف، سردار عاشر شجاع، ڈاکٹر ضیاء الرحمن، مفتی شاہد نسیم، ڈاکٹر انصر ابدالی، ڈاکٹر عبدالماجد، سردار عتیق صلابت، سردار رمضان، سردار نعیم، سردار نعیم سلیم، راجہ شکیل، راجہ عقیل، راجہ نسیم، راجہ بابر، فرحان مرتضی، شفیق شافی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت خوش آئند ہے۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر نوجوانوں کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گی۔نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔اسی طرح انہیں کاروبار کے لئے قرضے دینے سمیت دیگر پروگرام بھی متعارف کرائے گی۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے نوجوان میدان عمل میں نکل پڑیں اور اب جبکہ آزادکشمیر میں الیکشن کی آمد آمد ہے تو نوجوان پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی انتخابات میں کامیابی کے لئے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنا رول ادا کریں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں