شہباز شریف لندن جانے سے پہلے کس ملک جائیں گے اور کیا کریں گے؟ بڑی خبرآگئی

لاہور(پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف عدالت سے اجازت ملنے کے بعد کل ( ہفتے کو) صبح ساڑھے 4 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے۔شہباز شریف کی لندن میں چیک اپ کے لیے 22 مئی کی تاریخ مقرر ہے۔برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کررکھا ہے اس لیے کوئی پرواز ڈائریکٹ پاکستان سے برطانیہ نہیں جاسکتی ہے۔ شہباز برطانیہ جانے کے لئے قطر میں ضروری قرنطینہ کرینگے، دوحہ میں تقریبا 10 روز قرنطینہ کے بعد وہ لندن جائیں گے۔چیک اپ کے بعد معالجین کی اجازت سے وہ ممکنہ طور پر 3 جولائی کو واپس آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close