حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، کون کونسے دفاتر عید کے دن بھی کھلے رہیں گے؟

کراچی (پی این آئی )سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں عیدالفطر پر تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مئی تا 15 مئی تک تمام حکومتی محکموں میں عید الفطر کی تعطیلات ہونگی جبکہ لازمی سروس والے محکموں کے دفاتر کھلے رہیں گے۔صوبائی حکومت نے تعطیلات کے دوران کورونا وائرس کنٹرول کرنے والے محکموں کے دفاتر بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں عیدالفطر پر تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مئی تا 15 مئی تک تمام حکومتی محکموں میں عید الفطر کی تعطیلات ہونگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close