اپنی سونے کی دکان میں ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والا دکان مالک اور اس کا ساتھی گرفتار، تین کلو سونا برآمد

کراچی (آن لائن) کلفٹن میں واقع اپنی سونے کی دکان میں ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والے دکان مالک اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرکے تین کلو سونا برآمد کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم کا کہنا ہے کہ وہ سٹے میں 40لاکھ روپے کی رقم ہار گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے شاپنگ مال میں سونار کی دکان میں چوری کا ڈراپ سین، پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر تجارتی مرکز میں کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو سونا برآمد کرلیا، مدعی آصف اور اس کے ساتھی وسیم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم آصف نے خود دکان سے سونا غائب کروا کے چوری کا ڈرامہ رچایا، دکان سے 10 کلو نہیں، 3 کلو سونا لے جایا گیا تھا، واقعے کے بعد دیگر 15 دکانوں کی سی سی ٹی وی وڈیوز حاصل کی گئیں، تفتیش کے دوران مشتبہ 15 افراد کا کال ریکارڈ بھی چیک کیا گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مدعی و مرکزی ملزم آصف اور اس کے ساتھی وسیم کی نشاندہی پر مارا گیا، تجارتی مرکز میں ملزم وسیم کے دفتر سے سونا برآمد کیا گیا،واضح رہے کہ گزشتہ روز دکان کے مالک محمد آصف نے کلفٹن تھانے میں سونا چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔مقدمے کے مطابق مدعی کا کہنا تھا کہ 3 مئی کو افطار سے قبل اپنی دکان بند کرکے گھر چلا گیا تھا، گزشتہ روز جب دکان پہنچا تو چار تالے ٹوٹے ہوئے تھے، دکان میں موجود 10 سے 12 کلو کے قریب سونے کے زیورات چوری ہوئے،پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے پوری کہانی سنادی، ملزم آصف نے انکشاف کیا کہ سٹے میں40 لاکھ روپے ہار گیا تھا قرضہ اتارنے کیلئے ڈرامہ کیا،ملزم آصف نے پولیس کو بیان دیا کہ سٹہ کھیلتے ہوئے 40 لاکھ روپے ہار گیا تھا، اور80لاکھ روپے کا قرضہ دینے کے لیے میں نے چوری کا ڈرامہ کیا، واردات انجام دینے کیلئے پوری پلاننگ کی تھی،ملزم نے بتایا کہ فول پروف چوری کیلئے اپنے دوست وسیم کو بھی ساتھ شامل کیا، وسیم کو رقم میں سے 10 فیصد دینے کا کہا تھا، اپنی دکان پر کام کرنے والے تینوں ملازمین کو6بجے چھٹی دے دی اور خود بھی ملازمین کے سامنے دکان بند کرکے چلا گیا،ملزم آصف کا کہنا تھا کہ وہ ایک گھنٹے بعد دوبارہ دکان پر واپس آیا اور سونا چوری کیا، سی سی سٹی وی کیمروں کے تار کاٹ دیئے تھے،سوچا ایسا کرنے سے پکڑا نہیں جاں گا، سونا وسیم کے آفس میں لے جا کر حفاظت سے رکھ دیا،ملزم کے مطابق واردات مکمل کرنے کے بعد پانچ ہزار کا گرینڈر لیا اور وسیم کے آفس میں ہی گرینڈر سے تالے کاٹنا شروع کیے، اس کے بھائی ابراہیم نے پولیس کے سامنے میں زیادہ سونے کا ذکر کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close