وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب کی 11 تحصیلوں میں10 ہزار سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب کی 11 تحصیلوں میں10 ہزار سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ رہے ہیں،پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بینکوں میں وزیر اعظم ہائوسنگ سکیم کے تحت 52 ارب روپے کے حصول کی درخواستیں آچکی ہیں اور 12 ارب جاری ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو حضرات تنقید کرتے تھے کہ وہ وعدے جو تحریک انصاف نے کئے تھےصرف انتخابی وعدے تھے، ان کو عیاں ہو چکا ہے کہ نئے پاکستان کی جانب جو سفر شروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے،  انشاللہ اس سفر میں اب مشکلات کم ہوتی جائینگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close