عید پر بھی عوام روزہ رکھیں؟ مرغی کا گوشت 100 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا

کراچی (پی این آئی)  رمضان المبارک میں ایک طرف پھل ، سبزیاں اور دیگر اشیائے خور و نو ش عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں دوسری جانب کر اچی میں دو روز کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا۔ پیر تک مرغی کا جو گوشت 400 روپے فی کلو بک رہا تھا وہ 500 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہر قائد میں قیمتوں کے حوالے انتظامیہ کی کارکردگی نمائشی ہے۔ تین کروڑ کی آبادی کے حامل شہر میں انتظامی افسران سو پچاس دکانوں کو محض چند ہزار روپے جرمانہ کرکے خود کو اپنی ذمہ داریوں سے آزاد کرلیتے ہیں۔ مضافاتی علاقوں میں انتظامی رٹ صفر پر پہنچ گئی ہے جہاں چکن کی قیمت 500روپے سے بھی زائد ہے، اسی طرح فی درجن انڈے بھی 180روپے تک فروخت کیے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔

حکومتی اعلان مسترد،تاجروں نے ملک بھر میں چاند رات کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے 8 تا 16 مئی کاروبار بند کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے چاند رات تک کاروبار جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے سعودی عرب کی طرح 24 گھنٹے کاروبار کھلا رکھنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ایک بیان میں اجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔انہوں نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کی طرح ہماری حکومت بھی 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دے۔صدرآل پاکستان انجمن تاجران نے مزید کہا کہ ہم 8 تا 16مئی کاروبار بند کرنے کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے غلط فیصلے سے جتنا کورونا وائرس پھیلنا تھا وہ 2 دنوں میں پھیل چکا ہے۔اجمل بلوچ نے یہ بھی کہا کہ کورونا روکنے کے لیے حکومت زیادہ ٹائم دے تاکہ رش ختم ہوجائے، تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔انہوں نے استفسار کیا کہ فیصلہ ساز بتائیں یومیہ بنیاد پر رزق کمانے والے 9 دن کہاں سے کھائیں گے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں