وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا نیا ڈرامہ قراردیدیا گیا

لاہور آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا نیا ڈرامہ دیدیا جی ایس پی پلس کی پاکستان کیلئے رعایت 2014 میں نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کیخلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے جی ایس پی پلس پر دوبار ریویوز نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران خان کی ناکامی ہے۔ بدھ کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جی ایس پی پلس کی پاکستان کیلئے رعایت نواز شریف کی تجارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے،عمران صاحب پاکستان کے سفیروں سے ویڈیو لنک پہ خطاب اور خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے آپ کی ناکامی چھپ نہیں سکتی، خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے نہ مہنگائی ختم ہو گی اور نہ سفیروں کے ساتھ ویڈیو لنک پہ بات کرنے سے آپ کی خارجہ پالیسی کی سمت درست ہو گی ،عمران صاحب یوروپین پارلیمنٹ کی قرارداد آپ کی سفارتکاری کی ناکامی ہے ،یورپی یونین کے 27 ممالک نے آپ کیخلاف قرارداد منظور کی، سفیروں سے ویڈیو لنک کر کے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ،یورپی پارلیمان کے 700 میں سے 686 ارکان نے پاکستان کے جی ایس پی پلس کے ریویو کے حق میں ووٹ دیئے، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔ مریم انرنگزیب نے کہا کہ آٹا چینی چوری کی منظوری آپ دیں، لیکن کٹہرے میں دوسرے کھڑے ہوں؟ دوائی چوری کرنے والے کو پارٹی عہدہ آپ دیں اور سزا ملے غریبوں اور کینسر کے مریضوں کو؟ ،عمران صاحب کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close