آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف سعودی عرب میں سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے،آرمی چیف کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی حکام سمیت پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)بلال اکبر نے استقبال کیا،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 7مئی سے سعودیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close