عید کے موقع پر جعلی کرنسی پھیلانے کی کوشش ناکام

کراچی (آن لائن) شہر کے مختلف مارکیٹس میں عید کے موقع پرجعلی کرنسی پھیلانے کی کوشش ناکام اسٹیل ٹاون پولیس نے جعلی کرنسی کی سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان سے 5 لاکھ مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کی گئی ہے،ملزمان مختلف مارکیٹس میں پیسے سپلائی کرنا چاہتے تھے،ملزمان 1000 روپے کا جعلی نوٹ 250 میں فروخت کررہے تھے،5000 کا ایک نوٹ 2000 ہزار میں فروخت کرنا چاہتے تھے،ملزمان جعلی کرنسی پشاور سے کراچی لائے تھے،گرفتار ملزم غلام فرید ،عمران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close