شوگر اسکینڈل تحقیقات، ایک موجودہ ایک سابق وزیر سے تحقیقاتی ٹیم کی دو گھنٹے پوچھ گچھ

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) شوگر اسکینڈل تحقیقات میں صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم ڈوگر، محسن لغاری اور سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے، ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی ،صوبائی وزیر صنعت وتجارت اسلم ڈوگر نے میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ منگل کو شوگر سکینڈل میں دو صوبائی وزرا سمیت ایک سابق صوبائی وزیر سینیب کی مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم نے پوچھ گچھ کی ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری اور سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری سے الگ الگ سوالات کیے گئے ، صوبائی وزیر میاں اسلم ڈوگر ،صوبائی وزیر محسن لغاری اور سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری نیب پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے تینوں حکومتی وزرا نے نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے معزرت کی ،سمیع اللہ چوہدری میڈیا کی نظروں سے بچتے رہے ، صوبائی وزیر محسن لغاری نے میڈیا کے سوال پر کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں جو میڈیا کوبتائی جاے،نیب کی طلبی پر صوبائی وزیر تجارت اسلم ڈوگر ریکارڈ سمیت نیب کے سامنے پیش ہوئے ،نیب کی ٹیم نے چینی پر ملنے والی سبسڈی پر ان سے سوالات کیے جن کا انہوں نے جواب دیا اور سبسڈی کا ریکارڈ بھی نیب کو پیش کیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close