صبور کے بعد نوشین شاہ نے بھی عامر لیاقت کی کلاس لے لی، ویڈیو وائرل

کراچی(این این آئی)پاکستان کی خوبرو اداکارہ نوشین شاہ نے لائیو شو کے دوران میزبان عامر لیاقت کے زیادہ اور بے تکا بولنے پر ان کی کلاس لے لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔پاکستان کے ٹی وی صارفین اس بات سے تو بخوبی واقف ہیں کہ میزبان عامر لیاقت خود کے سامنے کسی کو بولنے نہیں دیتے۔اپنی بے تکی باتوں اور بے مقصد جملوں کا متواتر استعمال کرنے والے عامر لیاقت کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو اداکاراوں کی جانب سے ان کے ہی شو میں چپ کروایا گیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین نہایت خوش نظر آ رہے ہیں اور میمز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ دنوں معروف اداکارہ صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کے رمضان ٹرانسمیشن شو میں شرکت کر کے ترکی بہ ترکی دلچسپ جواب دے کر عامر لیاقت کو خاموش کر دیا گیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر یہی سین نو شین شاہ کی جانب سے دہرایا گیا ہے۔رمضان ٹرانسمینشن کی وائرل ہوتی ویڈیو مں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے سیٹ پر معروف گلوکار احمد جہانزیب، میزبان عامر لیاقت اور اداکارہ نوشین شاہ موجود ہیں اور باتوں میں مصروف ہیں۔اس دوران نوشین شاہ کے بات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ہی عامر لیاقت بھی ان کے ساتھ ہی بولے جا رہے ہیں اور مہمان نوشین شاہ کو بولنے کا موقع ہی نہیں دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوشین شاہ عامر لیاقت کی اس عادت سے تنگ آ کر انہیں خاموش ہونے کا بول رہی ہیں اور ساتھ میں کہہ رہی ہیں کہ آپ بہت بولتے ہیں کسی اور کی سنتے ہی نہیں ہیں۔انٹرنٹ پر وائرل ہوتی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ رہے ہیں جس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو اپنے شو میں مہمانوں کو بھی بولنے کا موقع دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close